میرا توبہ کرتے ہوئے رو پڑیں
ختلف تنازعات کے حوالے سے شہرت رکھنے والی ملک کی معروف فلم اسٹار میرا،جیو کے شو میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اورڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی درخواست پر ماضی میں کی گئی اپنی کوتاہیوں پر اللہ کے حضور توبہ کرتے ہوئے زاروقطار رو پڑیں
►
Click on the button and watch more...
مختلف تنازعات کے حوالے سے شہرت رکھنے والی ملک کی معروف فلم اسٹار میرا،جیو کے شو میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اورڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی درخواست پر ماضی میں کی گئی اپنی کوتاہیوں پر اللہ کے حضور توبہ کرتے ہوئے زاروقطار رو پڑیں۔ جیو کےمارننگ شو صبح پاکستان میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دیے گئے انٹرویو نے اُس وقت غیر معمولی صورتحال اختیار کرلی جب میرا کے اسکینڈل اوربھارتی فلموں میں بعض قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی کے ذکر پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے معروف اداکارہ سے کہا کہ ماضی میں کیے گئے گناہوں پر ندامت کااظہاراور اللہ کے حضورمعافی گناہوں کو مٹادیتی ہے۔ اُن کی جذباتی گفتگو کا فلم اسٹار میرا پر گہرا اثر ہوا اور انہوں نے سر پر اسکارف ڈال کر اللہ کے حضور معافی مانگی اورکہاکہ میری وجہ سے اہل وطن کے جذبات مجروح ہوئے اُن پر میں صدق دل سے معافی اور توبہ کی طلبگار ہوں۔معافی کے دوران اُن کی آنکھوں سے زاروقطار آنسو بہہ نکلے اور وہ گڑگڑا کر اللہ سے توبہ طلب کرتی رہیں۔اس موقع پر اُنہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گی جس سے ملک کی بدنامی ہو۔
0 Comments